اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والے ہزاروں نمبرز بلاک کر دیے ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ ایک سال میں 5,294 موبائل نمبرز کو بلاک کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران 4,507 آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبرز بھی بلاک کیے گئے۔ علاوہ ازیں گزشتہ مالی سال میں دھوکا دہی میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈز بھی بلاک کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائل فونز کے حوالے سے 27,351 شکایات موصول ہوئیں جبکہ ایک سال میں موبائل فونز کو ان بلاک کرنے کے لیے 1,818 درخواستیں بھی وصول کی گئیں۔
موبائل صارفین کے ساتھ فراڈ میں ملوث ہزاروں نمبرز بلاک
5