کیلیفورنیا ( مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے صارفین کو سوشل میڈیا پر موجود تصاویر اور ویڈیوز پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ تھریڈز پر ایڈم موسیری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی تصاویر اور ویڈیوز پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کردہ مواد بظاہر حقیقی محسوس ہو سکتا ہے اور اس سے دھوکہ کھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی حیثیت سے ہمارا کام ہے کہ جو مواد اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہو، اس کے بارے میں صارفین کو آگاہ کریں۔ موسیری نے سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط ذہن کے ساتھ اس مواد کا بغور جائزہ لیں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ جو شخص مواد فراہم کر رہا ہے وہ کون ہے۔انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ اے آئی چیٹ بوٹس بھی جھوٹ بول سکتے ہیں، اس لیے کمپنیوں کی طرف سے اس بات کا انتباہ کیا جاتا ہے کہ چیٹ بوٹس کی فراہم کردہ معلومات پر مکمل اعتماد نہ کیا جائے۔
انسٹاگرام سربراہ کی سوشل میڈیا پر جاری تصاویر پر اندھا اعتماد نہ کرنے کی ہدایت
4