اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق، جنوری 2024 تک پاکستان میں فیس بک کے صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ہے، جن میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین شامل ہیں۔یوٹیوب کے صارفین کی تعداد جنوری 2024 تک 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی، جن میں 72 فیصد مرد اور 28 فیصد خواتین ہیں۔ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جن میں 78 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین ہیں۔انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جن میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں۔یہ اعداد و شمار پاکستان میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری
4