وسکونسن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن میں سکول کے احاطے میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ مڈیسن کے ایک سکول میں پیش آیا، جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے اور 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ مشتبہ حملہ آور جو سکول کا طالب علم تھا، وہ بھی اس واقعے میں ہلاک ہو گیا۔ باقی 4 ہلاک افراد کے بارے میں مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حاصل شدہ معلومات عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
امریکی ریاست وسکونسن میں سکول میں فائرنگ،5 افراد ہلاک،5 زخمی
13