10
لندن( سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حیدر خان نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔حیدر خان پروفیشنل فائٹر (پی ایف) لیگ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر ہوں گے۔ حیدر خان 24 جنوری کو دبئی میں ہونے والے پی ایف لیگ کے میچ میں سعودی باکسر کا مقابلہ کریں گے۔اس حوالے سے حیدر خان نے کہا کہ آئی آر اور سیاست میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد باکسنگ کیریئر کا آغاز کیا، اور وہ پی ایف لیگ ورلڈ چیمپئن بن کر والدین اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب حیدر خان کے والد، واجد خان کا کہنا تھا کہ حیدر کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، اس نے دن رات محنت کی ہے۔