لاہور( شو بز ڈیسک)چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے براڈکاسٹرز کے اعتراضات کی وجہ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، براڈکاسٹرز نے چیمپئینز ٹرافی کے میچز کو 4 مختلف مقامات سے نشر کرنے پر لاجسٹک مسائل اور اخراجات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔براڈکاسٹرز کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کو تین مقامات تک محدود کیا جا سکتا ہے، جن میں کراچی، لاہور اور دبئی شامل ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کا امکان کم ہو سکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی؛ راولپنڈی اسٹیڈیم کے میچز سے محروم ہونے کا امکان
6