5
لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج پارل کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستان وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے پاس ایک سنہری موقع ہے کہ وہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا جنوبی افریقا کے خلاف قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیں۔ اگر شاہین آج میچ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں، تو وہ اس ریکارڈ کو اپنے نام کر سکتے ہیں۔