پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے شانگلہ میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، یہ حملہ شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے علاقے گنانگر پولیس چوکی پر کیا گیا۔حکام کے مطابق، حملے میں ایس ایچ او محمد حسن خان اور سپاہی نثار خان شہید ہوگئے، جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے جن میں مرزا ارشد اقبال اور سپاہی ارشد گنانگر بھی شامل ہیں۔ ایک زخمی سپاہی کا تعلق میرہ سے بتایا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی مذمت کی اور شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
شانگلہ پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
6