یونان( مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی اب تک لاپتا ہیں، جس کی تصدیق پاکستانی سفیر عامر آفتاب نے کی ہے۔ سفیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پاکستانی سفارت خانہ اپنے اخراجات پر پاکستان بھیجے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے، لیکن لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہو چکی ہیں۔ سفیر کے مطابق، لیبیا سے غیر قانونی طریقے سے پانچ کشتیوں پر پاکستانی سوار تھے اور ان کشتیوں کو ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ جس کشتی میں پاکستانی سوار تھے، اس میں پہلے شگاف پڑا جس کے نتیجے میں وہ ڈوب گئی، اور اس کشتی میں 80 پاکستانی سوار تھے۔
یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا، ، سفیر کی تصدیق
7