10
کراچی ( کامرس ڈیسک)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 290 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 300 سے 320 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ سرکاری قیمت سے 36 روپے فی کلو مہنگی فروخت ہو رہی ہے، جو صارفین کے لیے اضافی مالی بوجھ کا سبب بن رہی ہے۔