4
کراچی ( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں شرحِ سود کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق اس اجلاس میں شرحِ سود میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔ اس فیصلے کا مقصد معیشت کو سہارا دینا اور مہنگائی پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کرنا ہو سکتا ہے۔