6
دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ شام کے حالات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ وہاں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جا سکے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، قطر نے دمشق میں اپنا ایک وفد بھیجا ہے جو وہاں کے حالات کا جائزہ لے کر سفارت خانے کی بحالی کے لیے راستہ تلاش کرے گا۔قطر کا سفارت خانہ جولائی 2011 میں بند کر دیا گیا تھا، جب شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت نے مظاہرین کے خلاف شدید کارروائیاں شروع کی تھیں اور ملک بھر میں قتل عام کی کارروائیاں کی گئی تھیں۔ اس کے بعد سے قطر نے شام کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔