کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)انسان کو زندہ رہنے کے لیے تین بنیادی چیزیں درکار ہوتی ہیں: خوراک، آکسیجن اور پانی۔ ان میں سے آکسیجن سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ دماغ کے خلیے صرف ایک منٹ تک آکسیجن کے بغیر رہیں تو مرنے لگتے ہیں، اور پانچ منٹ بعد موت یقینی ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد پانی کا نمبر آتا ہے۔ انسان خوراک کے بغیر ایک ماہ تک زندہ رہ سکتا ہے، لیکن اگر اسے تین دن تک پانی نہ ملے تو وہ زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔پانی کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ ہمارے جسم کے اہم اعضا کا بیشتر حصہ پانی سے بنا ہے۔ مثلا دماغ کا 8085 فیصد، دل کا 7580 فیصد، جگر کا 7075 فیصد، گردوں کا 8085 فیصد اور پھیپھڑوں کا 7580 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پانی انسانی زندگی کی بقا میں دوسرے درجے پر اہم ہے۔آکسیجن گیس کائنات میں ہائیڈروجن اور ہیلیم کے بعد تیسری سب سے زیادہ پائی جانے والی گیس ہے، اور پانی کی تشکیل بھی ہائیڈروجن اور آکسیجن کے ایٹموں کے ملنے سے ہوتی ہے۔ زمین پر نباتات دھوپ کی مدد سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کے ذریعے آکسیجن پیدا کرتی ہیں، جو ہماری بقا کے لیے ضروری ہے۔انسان کا جسم پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا، اور یہ پانی پیشاب، فضلے اور پسینے کے ذریعے خارج ہو جاتا ہے۔ اس لیے انسان کو مسلسل پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔طبی سائنسدانوں نے پچھلے کچھ عشروں میں پانی کے انسانی صحت پر اثرات پر تحقیق کی ہے اور کئی دلچسپ اور معلوماتی حقائق سامنے آئے ہیں۔ ان حقائق کو جان کر آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں، کیونکہ پانی ہی دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے جو ہماری زندگی کی بقا کے لیے ضروری ہے۔
پانی … قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
4