کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے تخلیق کاروں کے لیے اپنی پوسٹس میں affiliate لنکس کے ذریعے پیسے کمانے کے مواقع بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔میٹا کی نئی اپ ڈیٹ میں affiliate لنکس کو زیادہ مثر طریقے سے دکھانے کے لیے یوزر انٹرفیس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پیش کی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ریلز میں ان لنکس کے لیے نچلے حصے میں مزید جگہ مختص کی گئی ہے، تاکہ یہ زیادہ نمایاں ہوں۔اس کے علاوہ، ٹیکسٹ پوسٹس میں بھی affiliate لنکس شامل کرنے کے لیے نیا فارمیٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ کمنٹ سیکشن میں بھی ان لنکس کی نمائش کے لیے بہتری لائی گئی ہے، جس سے ان لنکس کی مرئیت میں اضافہ ہوگا۔اب تک، affiliate لنکس صرف کیپشن میں یو آر ایل کے طور پر دکھائے جا سکتے تھے، لیکن اس نئے فیچر سے یہ لنکس زیادہ نمایاں طور پر دکھائی دیں گے۔ مزید برآں، میٹا مخصوص ڈومینز سے affiliate لنکس کی خودکار شناخت کے لیے نیا آٹو-ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرانے جا رہا ہے، جو ان لنکس کو مثر طریقے سے ٹریک کرے گا۔
فیس بک پر پیسے کمانے والے افراد کے لیے خوشخبری
1