کیلیفورنیا( مانیٹر نگ ڈیسک) میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے کمانے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔فیس بک، جو دنیا کی سب سے مقبول سوشل میڈیا سروس ہے اور جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے، اب صارفین کو مزید کمانے کے مواقع فراہم کرے گا۔ میٹا نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت فیس بک صارفین affiliate لنکس کو پوسٹس، ریلز، ویڈیوز، فوٹوز اور ٹیکسٹ میں زیادہ نمایاں طور پر شامل کر کے پیسے کما سکیں گے۔اس اپ ڈیٹ کا مقصد صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور ان کے لیے کمانے کے مواقع بڑھانا ہے۔ اس سے قبل، affiliate لنکس صرف کیپشنز میں یو آر ایل کے طور پر ظاہر ہوتے تھے۔نیا فیچر صارفین کو ان لنکس کو زیادہ مثر طریقے سے استعمال کرنے کی سہولت دے گا، جس سے انگیجمنٹ اور سیلز میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی، میٹا نے ایک آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرایا ہے جو مخصوص ڈومینز کو شناخت کرے گا، اور جب ایسا ہوگا، صارف کو پیڈ پارٹنرشپ کا لیبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔یہ فیچرز فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کے لیے دنیا بھر میں متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
میٹا نے فیس بک صارفین کو کمائی کا نیا ذریعہ فراہم کر دیا
1