کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے پاکستان سمیت 16 ممالک میں اپنا ڈیجیٹل ادائیگی نظام گوگل والٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔گوگل والٹ پہلے ہی متعدد ممالک میں دستیاب تھا، تاہم پاکستان میں یہ سروسز نہیں تھیں۔ اب کمپنی نے پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوو سمیت دیگر ممالک میں اس کی سہولت دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے دوران فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں یہ سروس جنوری 2025 سے دستیاب ہو گی۔گوگل والٹ ایک محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی اور دستاویزات رکھنے کا نظام ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو اکاونٹ سے منسلک کر کے پیسوں کی ادائیگی اور وصولی کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس میں محفوظ معلومات انکرپٹڈ ہوتی ہیں جو صرف صارف کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔گوگل والٹ میں صارفین اپنے بینک کارڈز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں۔ ایپ میں انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
1