فرانس( مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے جزیرے مایوٹے میں سمندری طوفان “چیڈو” نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق، طوفان کی 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا، گھروں کی چھتیں اڑا دیں، اور سرکاری عمارتوں، اسپتالوں، سیکڑوں کچے مکانات اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ مقامی حکام نے طوفان سے ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فی الوقت اموات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔طوفان کے اثرات موزمبیق کے ساحلی شہر تک پہنچے جہاں سڑکیں زیرآب آگئیں اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔ طوفان کا رخ اب زمبابوے اور ملاوی کی طرف ہوگیا ہے، جہاں مزید نقصان کا خدشہ ہے۔
فرانس، صدی کے بدترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی
6