تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں حالیہ خطرناک ریت کے طوفان نے جنوب مغربی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں اور تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ اس طوفان کی شدت کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ گیا ہے، اور حد نگاہ محض 100 میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔ اس کے باعث بڑی عمارتیں بھی نظر نہیں آ رہی ہیں۔طوفان کی شدت کے پیش نظر، ایران کی حکومت نے جنوب مغربی علاقے میں تعلیمی اداروں اور دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ مسافر طیاروں کی پروازوں کو بھی تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے۔ اس قدرتی آفات نے نہ صرف کاروباری زندگی کو متاثر کیا بلکہ عوامی نقل و حمل اور روزمرہ کی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
ایران میں ریت کا خطرناک طوفان، سکول بند،پروازیں معطل
5