کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی نے پاکستان کے MSCI ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں دوبارہ شمولیت کے امکانات پیدا کر دیے ہیں۔ پاکستان 1994 سے 2007 تک اس انڈیکس کا حصہ رہا، تاہم 2008 میں اسے انڈیکس سے خارج کر دیا گیا۔ 2017 میں پاکستان کو دوبارہ شمولیت کا موقع ملا، لیکن 2021 کے معاشی بحران نے اس امکان کو ختم کر دیا۔اب پاکستان ایک بار پھر شمولیت کے لیے تیار ہے۔ MSCI مارکیٹ کی درجہ بندی کے مطابق، پاکستان کو 1,260 ملین ڈالر کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ تین کمپنیوں اور 15% سالانہ ٹریڈڈ ویلیو ریشو (ATVR) کے ساتھ 630 ملین ڈالر کی فری فلوٹ پر مبنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی ضرورت ہے۔رواں ہفتے پاکستان کی تین کمپنیوں، فوجی فرٹیلائزر، ماڑی پٹرولیم اور یونائیٹڈ بینک نے مطلوبہ حد کو عبور کر لیا ہے۔ تینوں کمپنیاں بالترتیب 1 ارب ڈالر، 650 ملین ڈالر، اور 665 ملین ڈالر کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں، جبکہ مزید 8 کمپنیاں بھی لائن میں ہیں۔اس کے نتیجے میں، اب وقت آ گیا ہے کہ پالیسی ساز پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر پیش کریں، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید تیزی آئے گی اور اسٹاک مارکیٹ مزید بلند ہوگی۔
ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس، پاکستان کی شمولیت کے امکانات
12