ممبئی ( شو بز ڈیسک)لیجنڈری اداکار اور فلم ساز راج کپور کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر منعقدہ فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں عالیہ بھٹ اور ان کی بھابھی کرینہ کپور بھی موجود تھیں۔ایونٹ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں عالیہ بھٹ تھوڑی سی تنا کا شکار نظر آ رہی ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنے پرسکون اور دوستانہ انداز میں عالیہ کے قریب جا کر انہیں مسکراہٹ کے ساتھ تسلی دی، جس سے عالیہ کا تنا کافی کم ہوگیا۔ اس کے بعد دونوں نند بھابھی نے کپور خاندان کے دیگر افراد، بشمول رنبیر کپور، کرشمہ کپور، سیف علی خان، رندھیر کپور اور ببیتا کپور کے ساتھ گروپ فوٹو کے لیے پوز دیا۔یہ فیسٹیول “راج کپور 100: سیلیبریٹنگ دی گریٹ شو مین” کے تحت 13 سے 15 دسمبر تک بھارت کے 40 شہروں اور 135 مقامات پر منعقد کیا گیا۔ اس فیسٹیول میں راج کپور کی کلاسک فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے، جن میں “آوارہ”، “شری 420″، اور “میرا نام جوکر” جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔عالیہ بھٹ ان دنوں اپنے پروفیشنل کیریئر میں خاصی مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ وسان بالا کی فلم “جیگرا” میں نظر آئیں، جو ان کے پروڈکشن ہاس “ایٹرنل سنشائن پکچرز” کے بینر تلے بنائی گئی دوسری فلم تھی۔ ان کا اگلا پروجیکٹ “الفا ود شروری” ہے، جو یش راج فلمز کی جاسوسی کائنات میں خواتین کی قیادت پر مبنی پہلی فلم ہوگی۔
فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کی طبعیت خراب، بھابھی کرینہ کپور مدد کو آن پہنچی
4