کراچی( شو بز ڈیسک)معروف اداکار ا اور نجی ٹی وی کے میزبان عمران اشرف ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔عمران اشرف نے ڈراموں میں اہم کردار ادا کیا اور فلموں میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔ اب وہ اپنے مداحوں کو ایک بار پھر بڑی سکرین پر نظر آئیں گے۔عمران اشرف کو “اداکاروں کا اداکار” کہا جاتا ہے، اور ان کا کیریئر مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے سے پروان چڑھا۔ انہوں نے ڈرامے رقص بسمل میں موسی اور رانجھا رانجھا کر دی میں بھولے کے کردار سے ناظرین کے دل جیتے۔اب وہ ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم کٹر کراچی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جس میں اداکارہ کنزہ ہاشمی ہیروئین کے طور پر جلوہ گر ہوں گی اور سید جمیل بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ کراچی کے گلی کوچوں کی عکاسی کرتی یہ فلم کٹر کراچی 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
معروف اداکار عمران اشرف ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار
4