8
نیلم( اباسین خبر)وادی نیلم میں مسافر جیپ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔کنٹرول روم نیلم کے مطابق اس حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ڈاکٹر اشرف خان، ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال کیل نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مسافر جیپ کیل سے شاردہ جا رہی تھی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کر دی گئیں۔