پشاور( اباسین خبر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی سمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہر فیصلے پر عمل کریں گے۔وزیر اعلی ہاس پشاور میں انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے دور میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی، لیکن پی ڈی ایم کی حکومت کے بعد یہ خراب ہوگئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ڈی ایم حکومت نے اداروں کو پی ٹی آئی ختم کرنے میں لگا دیا ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جب انہیں حکومت ملی تو حالات انتہائی خراب تھے، مگر اب وہ انہیں بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ پولیس کو فرنٹ لائن پر لے آنا اور ضم اضلاع میں پولیس کو مضبوط بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے صوبے کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اور آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے، جو کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ 9 ماہ میں صوبے کی آمدن میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سول نافرمانی سمیت عمران خان کے ہر فیصلے پر عمل کریں گے، علی امین گنڈاپور
7