11
لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے یونیفارم پالیسی میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اب طالب علم کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر، کوٹ، جرابیں اور جوتے پہن سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ پالیسی تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر فوری طور پر لاگو ہوگی اور 28 فروری 2025 تک برقرار رہے گی۔ یونیفارم پالیسی میں یہ نرمی طلبہ کو سردی سے بچانے کے لیے کی گئی ہے۔