6
گوجرخان( اباسین خبر)تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرخان کے ایمرجنسی وارڈ سے ای سی جی مشین چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ای سی جی مشین و لیڈز چوری ہونے پر تھانہ گوجرخان میں چوری کا مقدمہ ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین کیانی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں ایم ایس نے درخواست کی ہے کہ نامعلوم چور کو گرفتار کرکے سرکاری مشین برآمد کروا کر قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس کے مطابق چوری کی جانے والی ای سی جی مشین کی قیمت دو لاکھ روپے سے زائد ہے، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔