9
پشاور( اباسین خبر)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے مدارس بل پر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ دھوکے کی شکایت کی ہے اور کہا کہ اس بل پر ان کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کوئی فرق نہیں ہے، کیونکہ بانی پی ٹی آئی بھی وعدے کر کے دھوکا کرتے تھے۔انہوں نے سوال کیا کہ اب عوام حکومت پر کس طرح یقین کریں گے، جب کہ اس کے سابقہ وعدے پورے نہیں ہوئے۔