پشاور( اباسین خبر)عا لمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خیبر پختونخواہ میں اپنے 73 یونین کونسل آپریشن افسران کو برطرف کر دیا ہے۔ یہ برطرفیاں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کی گئیں اور نوٹس میں کہا گیا ہے کہ افسران فوری طور پر اپنی ڈیوٹی چھوڑ دیں۔ڈبلیو ایچ او کے زیراہتمام چلائے جانے والے انسداد پولیو پروگرام کے ذرائع کے مطابق، ان افسران کو کمیونٹی بیسڈ ویکسینیشن پروگرام کے لیے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں اور خیبر پختونخوا میں ویکسین پلانے سے انکار کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکا جا سکے۔اس اچانک برطرفی کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی، لیکن ذرائع کا خیال ہے کہ یہ اقدام فنڈز کی کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پولیو افسران اور ان کے اہل خانہ میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور انہوں نے ڈبلیو ایچ او سے فوری طور پر اپنے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ یہ ملازمت تھی۔دوسری جانب، ڈبلیو ایچ او کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ افسران باقاعدہ ملازمین نہیں تھے اور ان کی برطرفی انسداد پولیو پروگرام کے لیے مزید فنڈز کی کمی کے باعث کی گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے بغیر پیشگی اطلاع پولیو مہم افسران کو برطرف کردیا، اہلخانہ سراپا احتجاج
14