کراچی ( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ میں صنعتی ترقی کے لیے چین کے کردار کو سراہا۔اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے دورے کے دوران، گورنر سندھ نے چینی سفیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سندھ میں صنعتی زونز میں چینی فیکٹریوں کے قیام اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں چین کے تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں پاکستان سٹیل مل کی بحالی کے لیے چین کی سرمایہ کاری، سندھ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سولر انڈسٹری کے منصوبوں میں چینی ٹیکنالوجی کے استعمال، اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی بات کی گئی۔چینی سفیر نے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے اور چینی سرمایہ کار صوبہ سندھ کے مختلف منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا صنعتی ترقی کیلئے چین کے تعاون پر اظہار تشکر
9