اسلام آباد ( اباسین خبر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دیا۔ عدالت نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزا فراہم کرنے کو بھی یقینی بنائے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ان کا ویزا لگ چکا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں کیا جا رہا۔ جس پر عدالت نے وزارت خارجہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔عدالت نے وزارت خارجہ سے اس معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا جانے والے وفد کے اخراجات کی منظوری دی تھی۔
عدالت کا سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم
7