6
اسلام آباد( اباسین خبر)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اعلان کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے ہوگی۔آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس کا فیصلہ جلدی کرنا چاہتے ہیں، اور اس کے بعد 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں سنیں گے۔جسٹس امین الدین نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر کئی کیسز زیر التوا ہیں جنہیں جلد نمٹانا ہوگا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف اور دیگر فریقین نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہیں۔