8
چمن( اباسین خبر)چمن اور گرد و نواح میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے نتیجے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ رحمان کہول روڈ پر واقع کلی کاکوزئی میں آندھی کی گولی لگنے سے رحمت اللہ کاکوزئی کا 6 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی لاش کو سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے پیش آیا، جو علاقے میں تشویش کا باعث بن رہا ہے۔