کو ئٹہ( اباسین خبر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی پامالی اور طاقت کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو کہ بے سود ثابت ہوں گی کیونکہ قوموں کو طاقت کے ذریعے کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کے دن کو مدنظر رکھتے ہوئے بااختیار قوتوں کو ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ آغا حسن بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے 95 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، اور دو دہائیوں سے سردار اختر جان مینگل کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ پارٹی کو کمزور کیا جا سکے۔
بروز طاقت بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش جاری ہے، آغا حسن بلوچ
9
پچھلی پوسٹ