بنگلور( شو بز ڈیسک) “لوسیا” ایک تاریخ ساز کنڑ فلم ہے جس نے بھارتی سینما میں کراوڈ فنڈنگ کے ذریعے پروڈکشن کے لیے درکار رقم جمع کر کے نہ صرف شائقین کے دل جیتے بلکہ ایک نیا باب بھی رقم کیا۔ یہ فلم 2013 میں ریلیز ہوئی اور اس کی منفرد کہانی اور اس کی کامیابی نے اسے دنیا بھر میں مقبول کر دیا۔پون کمار کی لکھی اور ڈائریکٹ کی گئی “لوسیا” بھارت کی پہلی کراوڈ فنڈڈ فلم تھی، جس کی پروڈکشن کے لیے 50 لاکھ روپے عوام سے جمع کیے گئے۔ 100 سے زائد افراد نے اس پروجیکٹ میں فنڈز فراہم کیے، اور 10 دن کے اندر 70 لاکھ روپے کا بجٹ مکمل کیا گیا۔ اس فلم نے صرف 3 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے نہ صرف اپنی لاگت پوری کی بلکہ اس میں شامل شراکت داروں کو منافع بھی دیا۔”لوسیا” کی کہانی نکی نامی ایک تھیٹر اسسٹنٹ کے گرد گھومتی ہے، جو بیخوابی کا شکار ہوتا ہے۔ ایک خاص گولی کھانے کے بعد وہ خواب اور حقیقت کے بیچ الجھ جاتا ہے، اور یہ سنسنی خیز پلاٹ شائقین کو آخر تک باندھے رکھتا ہے۔فلم کی پہلی نمائش لندن انڈین فلم فیسٹیول میں 20 جولائی 2013 کو ہوئی، جہاں اسے آڈینس چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد، فلم فیڈریشن آف انڈیا نے اسے 2013 کے آسکر کے لیے بھارتی انٹری کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔”لوسیا” کو کراوڈ فنڈنگ کے کامیاب ماڈل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، اور اس کے میوزک کو پورنا چندر تیجسوی نے کمپوز کیا، جبکہ سینماٹوگرافی سدھارتھ نونی نے کی۔ یہ فلم بھارتی سینما میں ایک نیا معیار قائم کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے اثرات آج تک محسوس کیے جاتے ہیں۔
ایسی انڈین فلم جو عوام کے چندے سے بنی اور کروڑوں کا بزنس کیا
1
پچھلی پوسٹ