اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات اچھی بات ہے، مگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گارنٹی کون دے گا؟ایکس پر پیغام میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی جو ہلاکتوں کا ذکر کرتی ہے، ان کی تعداد کبھی 12 اور کبھی 278 بتائی جاتی ہے، لیکن ان ہلاکتوں کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی شہادتوں کا نہ تو اعتراف کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کا ذکر کیا جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دوغلا پن اور ڈبل سٹینڈرڈ پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند دن پہلے تک مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جائز تھے، لیکن حکومت سے مذاکرات کو حرام سمجھا جاتا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کہا کہ وہ تو دن میں کئی رنگ بدلتا ہے۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ایک وقت تھا جب جنرل باجوہ اور فیض ضامن ہوا کرتے تھے، یہ وہ وقت تھا جب محبت جوان تھی۔
مذاکرات اچھی بات مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا؟ خواجہ آصف
9