8
کراچی(اباسین خبر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شمالی وزیرستان میں 7 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔وزیراعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے لانس نائیک محمد امین کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 7 خوارج کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، دہشتگردی کی جڑیں کمزور ہو چکی ہیں اور اب ان دہشتگردوں کو ان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کی دن رات کی انتھک محنت سے ملک میں امن کا سفر جلد مکمل ہوگا۔