پشاور( اباسین خبر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بنیادی طور پر این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں نے عمران خان کو اقتدار کے لئے تنہا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو غلط کام کیے ہیں، انہیں اب بھگتنا پڑے گا اور عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ عمران خان قصور وار ہیں یا بے قصور۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اگر فیض حمید نے کوئی غلط کام کیا تو عدالتیں انہیں سزا دیں گی، اور بڑے عہدیدار بھی سزا سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کے لئے قانون برابر ہے اور پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے کہ وہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے بشری بی بی اور وزیراعلی کے بیانات پر بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کہتی ہیں کہ وہ اکیلا چھوڑ دیے گئے، جبکہ وزیراعلی کہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ تھیں، تو دونوں میں سے سب سے بڑا جھوٹا کون ہے؟ انہوں نے سول نافرمانی کی تحریک کو محض ایک ڈائیلاگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے سنجیدہ نہ لیا جائے۔
پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا: فیصل کریم کنڈی
7