احمد پور شرقیہ( اباسین خبر)احمد پور شرقیہ میں ٹریفک حادثے کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے نبی پور احمد پور روڈ پر مخدوم سید علی حسن گیلانی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال احمدپور شرقیہ منتقل کیا گیا۔ علی حسن گیلانی کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی۔۔واضح رہے کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، بعد میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2024 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر حصہ لیا۔
احمد پور شرقیہ: سابق رکن اسمبلی علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
8