لاہور( اباسین خبر)صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوبارہ پہلے نمبر پر آ گیا۔باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 303 ریکارڈ کی گئی، جبکہ کینٹ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس (AQI) 519 تک پہنچ گیا۔ یو ایس قونصلیٹ کے علاقے میں اے کیو آئی 410 ریکارڈ کیا گیا، اور ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 318 رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد تک جا پہنچا۔موسم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
سموگ کا روگ کم نہ ہوا، لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر
11