9
پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت کا یہ خیال کہ بربریت سے تحریک کمزور ہوگی، غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں تحریک مزید زور پکڑے گی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت پر پورا اعتماد ہے اور جعلی حکومت نے بربریت کرکے خود کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں اور معصوم کارکنوں کا خون حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔