27
لاہور( اباسین خبر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس طرح کی حرکتوں سے باز آنا چاہیے۔مظفر گڑھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت عسکری ونگ بنا لے تو اس پر پابندی لگانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہے، لیکن پی ٹی آئی کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا نقصان کیا ہے مگر ملک کو نقصان سے بچایا ہے۔