24
کراچی ( اباسین خبر)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کو اپنے حقوق کا شعور شہید بھٹو نے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو پہلا آئین دیا، ایٹمی پروگرام شروع کیا اور معیشت کی بہتری کے لیے اہم ادارے قائم کیے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو نے سیاست کو اشرافیہ سے نکال کر پسے ہوئے طبقوں کو ایوانوں تک پہنچایا۔