16
کراچی( اباسین خبر)سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے 3 جوڑوں کے کیسز کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ بالغ لڑکا یا لڑکی پسند کی شادی کر سکتے ہیں، اور والدین کو اس معاملے پر اپنے بچوں کو ہراساں یا تشدد کا نشانہ بنانے کا حق نہیں ہے۔عدالت نے پولیس اور انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔مزید یہ کہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اگر فریقین کے درمیان لڑکی کی عمر کا تنازعہ ہے تو اسے متعلقہ عدالت میں حل کیا جائے۔