28
اسلام آباد( اباسین خبر)سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات کی خرید و فروخت کے کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔