اسپین( ہیلتھ ڈیسک)اسپین کی Granada یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق نے یہ تعین کیا ہے کہ روزانہ کتنے قدم چلنے سے عمر بڑھنے کے ساتھ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، روزانہ تقریبا 3,800 قدم چلنے سے صحت کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اور قلبی امراض اور قبل از وقت موت کے خطرات میں کمی آ سکتی ہے۔یہ تحقیق اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ “10 ہزار قدم” کا تصور ضروری نہیں ہے، بلکہ 3,800 قدم چلنا بھی کافی موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق میں شریک افراد کے لیے صحت کے لحاظ سے سب سے زیادہ فائدہ 3,800 قدم چلنے سے ہوا، اور اس سے دل کی صحت میں بہتری دیکھی گئی، اور قبل از وقت موت کے خطرات میں کمی آئی۔اس سے قبل، 1960 کی دہائی میں یہ خیال تھا کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنا صحت کے لیے ضروری ہے، لیکن اس نئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ اس حد سے کم قدم بھی افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک سے بچانے میں مددگار آسان ترین عادت
23