کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ‘نیورالنک’ نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کی وزارت صحت نے اس کی ڈیوائس کو وہاں کے 6 معذور افراد پر آزمانے کی اجازت دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ‘نیورالنک’ نے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی کے نیوروسرجنز کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جو اس ڈیوائس کو معذور افراد پر آزمانا چاہتے ہیں۔ کمپنی نے کینیڈا کے حکام اور یونیورسٹی سے تقریبا ایک سال قبل رابطہ کیا تھا، جس کے بعد اب حکومت نے اس ڈیوائس کو چھ معذور افراد پر آزمانے کی اجازت دی ہے۔یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ ‘نیورالنک’ کی ڈیوائس کب تک کینیڈا کے معذور افراد پر آزمایا جائے گا، تاہم ابھی تک اس ڈیوائس کو صرف امریکا کے دو معذور افراد کے دماغ میں نصب کیا جا چکا ہے۔
ایلون مسک کو ٹیلی پیتھی ڈیوائس کینیڈین معذوروں پر آزمانے کی اجازت
23