غزہ( مانیٹر نگ ڈیسک)اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر وحشیانہ حملے مسلسل جاری ہیں، جن میں تازہ حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مسجد پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ بوریج مہاجر کیمپ میں 4 اور مغازی مہاجر کیمپ میں 1 شخص اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے۔ رفاہ کے پناہ گزین کیمپوں پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں بھی متعدد افراد شہید ہوئے۔اس حملے میں شہدا کی مجموعی تعداد 44,211 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 567 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں انخلا کے نئے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔
اسرائیل فورسز کے مظالم کم نہ ہوئے، تازہ حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید
29