پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج اور اسلام آباد کی طرف جانے والے قافلوں کے حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ “جعلی حکومت مطالبات پورے کیے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، حکومت کو پولیس کے لیے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لینا چاہیے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ہم اپنے پلان کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمیں کسی جلدی نہیں ہے۔ حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے، درباری وزرا جتنی مرضی پریس کانفرنسز کر لیں، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ علی امین کی قیادت میں عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی مکمل عزم کر لیا ہے۔”بیرسٹر سیف نے کہا کہ “جعلی حکومت عوام کے نہ نکلنے کے دعوے کر رہی ہے، لیکن دوسری طرف کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کر دیے گئے ہیں، پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد بھیجے گئے ہیں، ریسٹورنٹس اور لاری اڈے تک بند کروا دینا حکومت کی حواس باختگی کا واضح نشان ہے۔”
جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے: بیرسٹر سیف
17