کراچی( اباسین خبر)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شیڈول نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی کو ٹاسک دیا تھا، لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کمیٹی کا اجلاس طے نہ ہو سکا، اور نہ ہی ٹی او آرز (ترتیب و ضوابط) بنائے گئے ہیں۔پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات کی ہیں، خاص طور پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کو پارلیمانی، انتظامی اور سیاسی امور پر اعتماد میں نہ لینے کا ذکر کیا گیا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی موجودہ صورتحال کے باعث وفاقی وزرا مصروف ہیں، تاہم آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شیڈول نہ ہو سکا
23