اسلام آباد( اباسین خبر)جڑواں شہروں میں راستے بند ہونے کے باعث عدالتی کارروائیاں بغیر سماعت کے ملتوی کر دی گئیں۔تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی اضافی سکیورٹی ڈیوٹی کی وجہ سے اڈیالہ جیل سے ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ نتیجے میں دونوں شہروں کی سول سیشن مجسٹریٹ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت مخر ہو گئی۔صدر ہائی کورٹ بار کے مطابق، راستوں کی بندش کے باعث کسی بھی ملزم یا سائل کے خلاف غیر حاضری پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواستیں بھی دی گئی ہیں جن میں وکلا نے بتایا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے سائلین عدالت نہیں پہنچ سکتے۔راستوں کی بندش کی وجہ سے تمام مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی جا رہی ہے، اور عدالتوں نے تمام کیسز کے لیے نئی تاریخیں دینا شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب جیل پولیس گارڈ کے مطابق، آج اڈیالہ جیل سے بھی کوئی ملزم عدالت پیش نہیں ہو سکے گا۔
جڑواں شہروں میں راستے بند ہونے سے عدالتی کارروائیاں بغیر سماعت ملتوی
19