نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)مودی کی مسلم دشمنی ایک بار پھر بے نقاب، انتخابی مہم کی آڑ میں مسلم مخالف ایجنڈا سامنے آ گیا۔ہندوتوا جماعت بی جے پی کی جانب سے مسلم مخالف اشتہار سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا، جس میں مسلم مخالف جذبات کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اشتہار بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا حصہ تھا۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو مسلم مخالف اشتہار ہٹانے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو اس اشتہار پر شدید تنقید کا سامنا ہے، اور کانگریس نے اسے گمراہ کن اور تفرقہ انگیز قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شکایت کی ہے۔ کانگریس کے رکن جے رام رمیش نے اس اشتہار کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔اس سے قبل بھی راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران مودی نے مسلمانوں کو درانداز قرار دیا تھا، جس سے مودی سرکار کی شرانگیزی نے بھارت کو عالمی سطح پر بدنام کر دیا ہے۔
مودی کا مسلم مخالف ایجنڈا انتخابی مہم کی آڑ میں بے نقاب
17